ایران: رہبر انقلاب نے شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی + مکمل ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i435771-ایران_رہبر_انقلاب_نے_شہید_اسماعیل_ہنیہ_کی_نماز_جنازہ_پڑھائی_مکمل_ویڈیو
فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے شہید رہنما ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran

فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے شہید رہنما ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنما شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں آج صبح تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی۔ تہران یونیورسٹی میں ہونے والی نماز جنازہ میں ملک کی مشہور سیاسی اور فوجی شخصیات نے شرکت کی۔

تہران یونیورسٹی نماز جنازہ کا پروگرام صبح آٹھ بجے شروع ہوا اور اس کے بعد ساڑھے آٹھ بجے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مزاحمت کے اس عظیم شہید کے جسد خاکی پر نماز جنازہ ادا کی۔

فلسطین کے اس عظیم رہنما کی نماز جنازہ کے بعد تشییع جنازہ تہران یونیورسٹی سے شروع ہوئی جو آزادی اسکوائر پر اختتام پذیر ہوگی۔
اس تقریب میں بڑی تعداد میں ایران کے عوام شرکت کر رہے ہيں اور صیہونی حکومت کے بزدلانہ اور مجرمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں۔ ایران کے عوام اپنے نعروں میں حکومت اور رہبر انقلاب اسلامی سے شدید انتقام کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔