Aug ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • اہل بیت کے عشق سے سرشار پاکستانی زائرین کی خدمت ہمارے لئے اعزاز ہے: ایران

سپاہ پاسداران انقلاب سیستان و بلوچستان کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اہل بیت کے عشق سے سرشار پاکستانی زائرین ایران کے مہمان ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سیستان و بلوچستان کے کمانڈرجنرل احمد شفائی نے زاہدان میں پاکستانی زائرین کی خدمت پر مامور اربعین کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں کہا کہ زائرین حسینی کی خدمت ایران مخصوصا سیستان و بلوچستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ زائرین کی خدمت نصیب ہونے پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خدمت کا یہ موقع ہمیں مومنین کی دعاؤں کی بدولت ملا ہے لہذا خدمت کے علاوہ کوئی اور ہدف ذہن میں رکھنا غلط ہے۔

جنرل شفائی نے کہا کہ زائرین کرام کی خدمت کا سلسلہ صفر سے شروع ہوا اور آج اس مقام پر پہنچا ہے اور پورے ملک میں وسیع پیمانے پر پاکستانی زائرین کی خدمت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین اہل بیت کے حقیقی عشق سے سرشار ہیں ۔ ان کی خدمت کی ہمیں توفیق نصیب ہوئی ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب زائرین کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائے گی۔

ٹیگس