مجاہد یحییٰ السنوار کا انتخاب، قابل فخر ہے: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i436094-مجاہد_یحییٰ_السنوار_کا_انتخاب_قابل_فخر_ہے_ایران
قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے تحریک حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو اور غزہ کے تابعین اسکول میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف مجرمانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • مجاہد یحییٰ السنوار کا انتخاب، قابل فخر ہے: ایران

قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے تحریک حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو اور غزہ کے تابعین اسکول میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف مجرمانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

سحر نیوز/ ایران: ایرنا کے مطابق، علی باقری نے ایک بار پھر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تحریک حماس اور فلسطینی قوم کو تعزیت پیش کی ۔ انہوں نے یحییٰ السنوار کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد یحییٰ السنوار کا انتخاب، جو صہیونیوں کے خلاف میدان میں جنگ کی قیادت کرتا ہے، قابل فخر ہے۔

انہوں نے غزہ میں تابعین اسکول پر حملے میں صیہونیوں پر تازہ حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات کی بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ علاقائی اور عالمی فورمز سے صیہونیوں کے جرائم کی کھل کر مذمت کروائی جائے ۔

تحریک حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے بھی غزہ میں صیہونیوں کی تازہ جارحیت میں معصوم عورتوں اور بچوں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک حماس غزہ کی صورتحال کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھی گی۔