Aug ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران میں داعش کے 14 دہشت گرد گرفتار، وزارت انٹیلیجنس کا بیان

ایران کی انٹیلیجنس نے ملک کے مختلف صوبوں میں صیہونی و تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش کے متعدد عناصر کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے چار صوبوں میں دہشتگرد گروہ داعش سے جڑے چودہ عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں آیا ہے کہ یہ انٹیلیجنس آپریشن تہران، البرز، فارس اور خوزستان میں انجام دیا گیا جس میں امریکی صیہونی تکفیری ٹولے خراسان داعش کے چودہ عناصر کو گرفتار کیا گیا۔ بیان کے مطابق سات دہشت گردوں کو صوبے فارس سے اور باقی سات کو دیگر تین صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔
مذکورہ عناصر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے اور ان کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینا تھا۔
بیان میں مساجد، امام بارگاہوں اور انجمنوں کے ذمہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے ان ایام میں لازمی ہوشیاری سے کام لیں اور ہر قسم کے مشکوک اقدام یا حرکت کی اطلاع وزارت انٹیلجنس کو دیں۔

ٹیگس