امام رضا (ع) کے روضے کے خادموں نے امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کے موقع پر خاص انداز میں کی عزاداری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i436953-امام_رضا_(ع)_کے_روضے_کے_خادموں_نے_امام_حسن_عسکری_(ع)_کی_شہادت_کے_موقع_پر_خاص_انداز_میں_کی_عزاداری
امام حسن عسکری(ع) کی یوم شہادت کی مناسبت سے انجمن ’’عالم آل محمد(ص)‘‘ کی جانب سے مشہد مقدس میں امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں عزاداری کا انعقاد ہوا۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • امام رضا (ع) کے روضے کے خادموں نے امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کے موقع پر خاص انداز میں کی عزاداری

امام حسن عسکری(ع) کی یوم شہادت کی مناسبت سے انجمن ’’عالم آل محمد(ص)‘‘ کی جانب سے مشہد مقدس میں امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں عزاداری کا انعقاد ہوا۔

سحرنیوز/ایران: حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں پر مشتمل انجمن ’’عالم آل محمد(ص)‘‘ کی جانب سے مؤرخہ 12 ستمبر2024 بروز جمعرات کو یوم شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیامبر اعظم(ص) سے حرم مطہر رضوی کے باب نواب صفوی تک ماتم داری اور عزاداری کی گئی۔