کسی بھی ردعمل کی صورت میں ہمارا جواب مزید سخت ہوگا، ایرانی وزیرخارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i437539-کسی_بھی_ردعمل_کی_صورت_میں_ہمارا_جواب_مزید_سخت_ہوگا_ایرانی_وزیرخارجہ
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کی صورت میں ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۳:۴۲ Asia/Tehran
  • کسی بھی ردعمل کی صورت میں ہمارا جواب مزید سخت ہوگا، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کی صورت میں ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ رات اسرائیل کے مختلف مقامات پر سینکڑوں میزائل حملے کئے ہیں۔
ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر 51 میں موجود اپنے حق دفاع کے تحت صہیونی فوجی مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا حملہ ختم ہوگیا ہے تاہم اگر صہیونی حکومت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی تو ہمارا جواب مزید سخت ہوگا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا ہے اگرچہ جنگ سے ہم نہیں ڈرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دیگر ممالک کو انتباہ کرتے ہیں کہ اس موقع پر مداخلت سے باز رہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے حامی تل ابیب کی جانب سے بھڑکائی گئی جنگ کی آگ خاموش کرنے کے ذمہ دار ہیں۔