ہم انتقام ضرور لیں گےاور دردناک وار کئے جائیں گے، بس تم انتظار کرو: سپاہ پاسداران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i438783-ہم_انتقام_ضرور_لیں_گےاور_دردناک_وار_کئے_جائیں_گے_بس_تم_انتظار_کرو_سپاہ_پاسداران
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے کمانڈر انچیف نے صیہونی دشمن کو جنگ خیبر سے سبق لینے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں سخت خبردار کیا ہے کہ انکا انجام وہی ہوگا جو جنگ خیبر میں دشمنان اسلام کا ہوا تھا۔
(last modified 2026-08-10T05:04:24+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • ہم انتقام ضرور لیں گےاور دردناک وار کئے جائیں گے، بس تم انتظار کرو: سپاہ پاسداران

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے کمانڈر انچیف نے صیہونی دشمن کو جنگ خیبر سے سبق لینے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں سخت خبردار کیا ہے کہ انکا انجام وہی ہوگا جو جنگ خیبر میں دشمنان اسلام کا ہوا تھا۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے یہ بات تہران کے سپہر ایئرپورٹ پر نصراللہ کے نام سےموسوم ایک سیکیورٹی ریہرسل کے موقع پر کہی ۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم دشمن سے کہتے ہیں کہ وہ تاریخ پڑھے، صدر اسلام میں جنگ خیبر کی طرف رجوع کرے، تمہارا انجام وہی ہوگا جو جنگ خیبر میں ہوا، ہم سخت وار کر کے انتقام لیں گے۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے صیہونی دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم فرزندان اسلام کے سامنے ٹکنے پر قادر نہیں ہو، یہ اور بات ہے کہ تم نے غزہ میں مکانات کو مسمار کر دیا، شہروں اور قریوں کو تباہ کر دیا، مگر یاد رکھو کہ اگر تم نے غزہ میں نہتے اور محاصرہ شدہ چالیس ہزار فلسطینیوں کی جان لے کر انہیں شہید کیا ہے، تو اُسی سرزمین پر اور ایک لاکھ بچوں نے جنم لیا ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر واضح کیا کہ ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تمہارا مقابلہ کریں گے اور کسی قیمت پر مسلمانوں کی تقدیر پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

سپاہ پاسداران فورس کے کمانڈر نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ ہم انتقام ضرور لیں گے، تم پر دردناک وار کئے جائیں گے، بس تم انتظار کرو۔