ایرانی صدر کی روسی تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i440679-ایرانی_صدر_کی_روسی_تاجروں_اور_صنعت_کاروں_سے_ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون فریقین کی کامیابی ہے اور یہ ان دشمنوں کو مایوس کر سکتا ہے جو خطے کے امن و سلامتی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر کی روسی تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون فریقین کی کامیابی ہے اور یہ ان دشمنوں کو مایوس کر سکتا ہے جو خطے کے امن و سلامتی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ماسکو کے اپنے سرکاری دورے کے آخری پروگرام کے طور پر جمعے کی شام روسی  تاجروں اور صنعت کاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں  صدرایران نے مزید کہا کہ  ایران روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط سے ایران اور روس کے لیے ایک روڈ میپ بن گیا جس کے تناظر میں ایران و روس مناسب طریقے سے سرگرمیاں انجام دے سکتے ہيں۔ صدر ایران نے  یہ بات زور دے کر کہی کہ دونوں حکومتیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔