ایران کے خلاف برطانیہ کے دعوے بے بنیاد ہیں: وزارت خارجہ
May ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
برطانیہ میں کئی ایرانی شہریوں کی گرفتاری اور ان شہریوں پر ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث ہونے کے الزام کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی یورپ ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل علی رضا یوسفی نے لندن کے ان اقدامات اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: علی رضا یوسفی نے کہا کہ برطانوی پولیس کے دعووں سے واضح ہوجاتا ہے کہ لندن قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں کس حد تک گر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایرانی شہریوں کی لندن میں گرفتاری کے پس پردہ سیاسی اہداف ہیں اور اس اقدام سے واضح ہوگیا ہے کہ برطانوی سیاستدانوں اور اعلی عہدے داروں نے بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی اپنی پرانی عادت ترک نہیں کی ہے۔
مغربی یورپ کے ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل علی رضا یوسفی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان ایرانی شہریوں کو قونصل خدمات اور انصاف تک دسترسی فراہم ہونی چاہیے۔ علی رضا یوسفی نے تہران کے خلاف بے بنیاد الزام تراشیوں کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بیان بازیوں اور حرکتوں کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ٹیگس