ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i444839-ایران_کے_خلاف_امریکہ_کی_جانب_سے_نئی_پابندیاں_عائد_کرنے_کا_اعلان
امریکی حکومت نے ایران کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
(last modified 2025-06-07T02:20:56+00:00 )
Jun ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۳:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

امریکی حکومت نے ایران کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بعض افراد اور اداروں کے خلاف ایران سے تعلق پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں ایسی حالت میں لگائی جارہی ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات ابھی جاری ہیں اور نئی پابندی امریکہ کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔
 ٹرمپ سمیت امریکی حکام نے بالواسطہ مذاکرات کے دوران متضاد روئے کا مظاہرہ کیا جو ان کی غیر تعمیری اور تسلط پسندانہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔