بڑی خبر... ایران نے اسرائيل کے کم سے کم دو ایف -35 طیارے مار گرائے+ویڈيو
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی حکومت کے دو ایف -35 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔
سحر نیوز/ ایران:اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی حکومت کے دو ایف -35 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔
مسلح افواج کے بیان کے مطابق دو ایف-35 اور کئی دیگر ڈرون طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گيا اور انہيں تباہ کر دیا گيا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ تباہ شدہ صیہونی جنگی طیاروں کے پائلٹوں کے بارے میں اطلاع نہيں ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چل رہا ہے جس میں دکھایا گيا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں کی تباہی سے پہلے اس کے پائلٹ نے ایجکٹ کیا اور پیراشوٹ سے اسے اترتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم ایران اس خبر کی معتبر ذرائع نے تصدیق نہيں کی ہے۔