ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے بہادر مسلح افواج کی قدردانی
Jun ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کیا۔
سحرنیوزایران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دشمن کے مقابلے میں آخری دم تک استقامت کا مظاہرہ کیا۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے صہیونی حکومت کو سزا دینے کے لیے صبح 4 بجے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایرانیوں کے ساتھ میں بھی مسلح افواج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دشمن کے حملوں کا جواب دینے اور ملک کے دفاع کے لئے آخری لمحے تک استقامت کا مظاہرہ کیا۔