Nov ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • دہلی لرز اٹھا؛ اکو وین میں دھماکہ 8 جاں بحق ، درجنوں زخمی

دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار میں زوردار دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

 سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق دہلی میں لال قلعہ کے قریب ایک ’ایکو وین‘ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس نے پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
دھماکہ میں کم از کم 8 لوگوں کی ہلاکت سے متعلق تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں بعض افراد کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ مہلوکین کی لاشیں ایل این جے پی اسپتال میں لے جایا گیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ بہت تیز تھا، اور اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قریب میں کھڑی 6-5 گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔
این اے آئی کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے بھی اپنی طرف سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ فائر بریگیڈ کے پاس دھماکے کی خبر 6.55 بجے شام میں آئی تھی۔ دھماکے کی وجہ سے آس پاس کی اسٹریٹ لائٹس بھی ٹوٹ گئیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے پاس یہ دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 24 افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
دھماکے کے بعد پوری دہلی میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور احتیاطاً چاندنی چوک مارکیٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور لال قلعہ کے آس پاس کے پورے علاقے اور سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس