Nov ۱۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ کے معاملے پر تل ابیب اور انقرہ آمنے سامنے

تل ابیب اور انقرہ کے درمیان کشیدگي میں شدت آنے کے بعد صیہونی حکومت کی کابینہ نے اعلان کیا ہےکہ وہ ترکیہ کی فوج کو غزہ میں تعیناتی کی اجازت نہیں دے گی-

 سحرنیوز/عالم اسلام:   صیہونی حکومت کی کابینہ کی ترجمان شوش بدروسیان نے ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسرائیل غزہ میں ترک فوجیوں کو ایک بین الاقوامی فورس کی حیثيت سے تعیناتی کی اجازت نہیں دے گی-

 

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اسرائیل کاٹس نے بھی ایکس سوشل نیٹ ورک پر غزہ کا نظم و نسق چلانے میں مشارکت پر تل ابیب کی مخالفت کا ذکرکرتے ہوئے، ترکیہ کے صدر کو توہین آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم صرف کیمروں کے پیچھے سے ہی غزہ کو دیکھ سکتے ہو-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ترکیہ امریکہ کی خصوصی حمایت کے ساتھ ، اس وقت پہلے سے کہیں زيادہ غزہ کے مسئلے میں فعال ہے-

 

ٹیگس