Sep ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • یکطرفہ پابندیاں غیرقانونی اور غیرانسانی ہیں، عالمی برادری اس کا مقابلہ کرے: ڈپٹی چیف جسٹس

ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ ناصر سراج نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے 60ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر عائد اقتصادی اور معاشی پابندیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور غیرانسانی قرار دیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ ناصر سراج نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کا ہدف ایک قوم کو معاشی لحاظ سے مفلوج کرنا اور ان پر شدیدترین دباؤ ڈالنا ہے جو بذات خود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایران کے ڈپٹی چیف جسٹس نے کہا کہ پابندیوں کے ذریعے اجتماعی طور پر عام شہریوں کو سزا دی جاتی ہے جس سے معاشرے تباہ اور صحت، غذا اور انسانی وقار پر مبنی بنیادی حقوق پامال ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے دنیا پر مسلط موجودہ سسٹم کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بعض ممالک تمام اصولوں اور قوانین کا رخ  اپنے مفادات کے حق میں موڑ دیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا منشور دیوار سے لگا دیا جاتا ہے۔

ناصر سراج نے کہا کہ ان غیرقانونی پابندیوں کو روکنے کا وقت آگيا ہے اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں سنجیدہ قدم اٹھانا چاہیے۔

ان اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے بھی معاشی اور سماجی لحاظ سے یکطرفہ پابندیوں کے براہ راست اور بالواسطہ نتائج کے سلسلے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کا اثر سب سے زیادہ معاشرے کے کمزور طبقے پر مرتب ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں معاشی توازن بگڑ جاتا ہے۔

ٹیگس