کسی بھی جارحیت کا جواب طاقت سے دیا جائے گا:جنرل حاتمی کا دوٹوک پیغام
ایران کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
سحرنیوز/ایران: ایران کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور دشمن کی ذرہ برابر جارحیت کا فوری، ٹھوس اور طاقتور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نےیہ بات ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر آرمی ہیڈ کوارٹرز میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور سے ملاقات میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی سے چھوٹی جارحیت کی صورت میں دشمن کو ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوان مشترکہ، فوری، اسمارٹ اور طاقتور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اور پاسداران انقلاب اسلامی کے درمیان موجود اتحاد اور ہم آہنگی قومی سلامتی کا ایک ٹھوس ستون ہے اور فتح کی کلید ہے۔