پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i447484-پاکستان_کے_سیلاب_زدگان_کے_لئے_امدادی_سامان_بھیجنے_کا_اعلان
ایران کی ہلال احمر امدادی سوسائٹی نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے
(last modified 2025-09-22T10:48:48+00:00 )
Sep ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

ایران کی ہلال احمر امدادی سوسائٹی نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے

 سحرنیوز/ایران:ایران کی ہلال احمر امدادی سوسائٹی کے سیرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے سربراہ بابک محمودی نے بتایا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کو بھیجنے کے لئے ساٹھ ٹن پر مشتمل امدادی سامان تیار کردیا ہے اور روانہ کرنے کی تیاری بھی مکمل ہوچکی ہے۔
بابک محمودی نے بتایا کہ اس کھیپ میں پچیس ہزار چھ سو کلوگرام کمبل، ستائیس ہزار آٹھ سو کلوگرام چاول، دوہزار آٹھ سے کلوگرام چائے اور دو ہزار چھ سو کلوگرام لباس سیلاب زدہ عوام کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
انہون نے بتایا کہ مذکورہ ساٹھ ٹن کے علاوہ بھی امدادی سامان کی ترسیل کا امکان موجود ہے اور ضرورت اور درخواست کی صورت میں ہلال احمر سوسائٹی کی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں بھی سیلاب زدہ علاقوں کی جانب روانہ کردی جائيں گی۔