حماس کا جنگ بندی کے عمل کو مکمل کرنے کا مطالبہ
Oct ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
حماس تحریک نے ثالثی کرنے والے ملکوں سے غزہ میں جنگ بندی کے عمل کو مکمل کرنے اور جنگی جرائم کے مرتکب افراد کے ٹرائل اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.
سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی بقیہ شقوں پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کریں۔
بیان کے مطابق ہم غزہ کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے، رفح کراسنگ کے دونوں اطراف کو کھولنے اور غزہ کی تعمیر نو کے فوری آغاز کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ کا انتظام چلانے والی آزاد سوشل سپورٹ کمیٹی کی تشکیل کے عمل کو مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جس پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔تحریک نے جنگی جرائم کے مرتکب افراد کو سزا اور ان کے ٹرائل کا بھی مطالبہ کیا