ایران ہر سال 6 سیٹلائٹ خلا میں بھیجتا ہے
ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہم ہر سال 6 سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے ہیں جبکہ ہم نے "کارگو سیٹلائٹس" کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: وحید یزدانیان نے اس ہفتے اصفہان میں نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل ایک تقریر میں مزید کہاکہ ایرانی سیٹلائٹ بنانے اور لانچ کرنے کی ٹیکنالوجی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
یزدانیان نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور اقتصادیات اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا خلائی صنعت کے دیگر موثر اقدامات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلائی صنعت کی پیشرفت سے فائدہ اٹھانا لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی حکمت عملی میں شامل ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ایرانی اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے تاکید کی کہ مصنوعی سیاروں کی تعمیر اور انہیں لانچ کرنے کا مقصد لوگوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پابندیاں اس صنعت کی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تھیں لیکن ہم نے اس پر قابو پالیا الملک اس حوالے سے خودکفیل ہوگیا ہے۔