Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ایرانی پیرا اتھیلیٹ نے دنیا کو حیران کر دیا، نیا عالمی ریکارڈ قائم

ایران کے پیرا اتھیلیٹ نے عالمی ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ حاصل کرلیا

سحرنیوز/ایران: ایران کے پیرا اتھیلیٹ نے اکتالیس اعشاریہ پانچ دو میٹر نیزہ پھینک کر عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے  طلائی تمغہ اور چیپمئن شپ اپنے نام کرلی -
نئی دہلی میں جاری ورلڈ پیرا اتھیلیٹکس چیمپئن شپ کے چھٹے دن جمعرات کو ایران کے پیرا اتھیلیٹ سعید افروز نے نیزہ پھینکنے کی کلاس F میں حصہ لیا اور بالترتیب سینتیس اعشاریہ سات پانچ ،انتیس۔چالیس۔انتالیس اعشاریہ صفر پانچ ،اکتالیس اعشاریہ پانچ دو اور انتالیس اعشاریہ دو صفر میٹر کا ریکارڈ درج کرایا۔
انہوں نے اس مقابلے میں اکتالیس اعشاریہ پانچ دومیٹر کی دوری تک نیزہ پھینک کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑا اور اس میں چھتیس سینٹی میٹر کا اضافہ کیا.
یاد رہےدہلی کے ورلڈ اتھیلیٹکس چیپمئن شپ میں ایرانی ٹیم تین سونے، دو چاندی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کرچکی ہے۔

ٹیگس