Nov ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران اسٹیل پیداوار میں دنیا کے سات بڑے ممالک میں شامل

اکتوبر 2025 میں 3.3 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کے ساتھ ایران نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ کیا اور مغربی ایشیا کی مجموعی پیداوار کا 61 فیصد اپنے نام کیا۔

سحرنیوز/ایران: ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران نے عالمی درجہ بندی میں تین درجے ترقی کرتے ہوئے دنیا کے بڑے اسٹیل تیار کنندگان میں ساتواں مقام حاصل کر لیا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق ایران نے اکتوبر 2025 میں 3.3 ملین ٹن اسٹیل تیار کیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ اس طرح ایران دوبارہ دنیا کے ساتویں بڑے اسٹیل تیار کنندہ ملک کے طور پر اپنی پوزیشن پر واپس آگیا۔ 

اعداد و شمار کے مطابق ایران نے رواں سال کے ابتدائی دس ماہ میں اوسطا 25.4 ملین ٹن اسٹیل مصنوعات تیار کیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔  

ایران مارچ، اپریل اور مئی 2025 میں دنیا کے ساتویں بڑے اسٹیل تیار کنندہ کے طور پر رہا، تاہم جون میں اس کی پوزیشن گر کر دسویں نمبر پر آگئی اور ستمبر تک اسی مقام پر برقرار رہی۔  

اکتوبر میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیل تیار کنندگان میں چین، بھارت اور امریکہ بالترتیب پہلے تین مقامات پر رہے، جبکہ ان کے بعد جاپان، روس، جنوبی کوریا، ایران، ترکی، جرمنی اور برازیل کا نام شامل ہے۔  

ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق ایران نے مغربی ایشیا میں اسٹیل پیداوار کا 61 فیصد حصہ اپنے نام کیا۔

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس