Dec ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • قطر کے عوام اور امیر قطر کے نام صدر پزشکیان کا خاص پیغام

ایرانی صدر نے قطر کے قومی دن پر امیر قطر کے نام تہنیتی پیغام میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قطر کے قومی دن کے موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری عوام کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے، جس میں ایران اور قطر کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدر پزشکیان نے اپنے پیغام میں ایران اور قطر کے درمیان تاریخی تعلقات، سیاسی و ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر روابط کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مضبوط بنیادیں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے حکام کے عزم اور مشترکہ ارادے کے نتیجے میں تہران اور دوحہ کے تعلقات تمام شعبوں میں مسلسل ترقی کریں گے اور مزید مضبوط ہوں گے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، اور قطر اس حکمتِ عملی میں ایک اہم شراکت دار کی حیثیت رکھتا ہے۔

ٹیگس