Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  •  ایران و ترکیہ علاقائی استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، عراقچی

تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اقتصادی، تجارتی، توانائی، ٹرانزٹ، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ تہران میں ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان اور ان کے وفد کے ساتھ ایک نہایت صمیمی اور سازگار ماحول میں ہم نے دوطرفہ تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے اس پختہ عزم پر زور دیا کہ اقتصادی، تجارتی، توانائی، ٹرانزٹ، سکیورٹی، ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کیا جائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے غزہ اور مغربی کنارے کی المناک صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی رژیم کی نسل کشی کی سخت مذمت کی اور اس کے جرائم کو فوری طور پر روکنے اور بین الاقوامی اداروں میں جواب دہ بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔  

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

عراقچی نے کہا کہ اسی طرح شام اور لبنان کی صورتحال کے حوالے سے ہم نے ان دونوں ملکوں کی قومی خودمختاری، ارضی سالمیت اور وحدت کا مکمل احترام کرنے پر زور دیا اور صہیونی رژیم کی مسلسل جارحیت کی سخت مذمت کی۔  

ایران اور ترکیہ، بطور دو اہم علاقائی طاقتیں، اس بات پر مصمم ہیں کہ قریبی ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے پائیدار امن، استحکام اور علاقائی ترقی کے راستے پر گامزن ہوں۔

ٹیگس