ایران اور روس کا مواصلات و آئی ٹی شعبے میں متعدد معاہدوں پر دستخط
ایران اور روس نے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کئی معاہدوں پر دستخط کئے ہیںروس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے بتایا کہ تہران اور ماسکو کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس ہوا جس کے بڑے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔
سحرنیوز/ایران: کاظم جلالی نے کہا کہ ایران کے ایک وفد نے ماسکو کا دورہ کیا تھا جس کے دوران دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان متعدد معاہدے طے پائے جن میں سے پانچ معاہدوں پر علامتی طور پر ایک تقریب میں دستخط کیے گئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
اس حوالے سے ایران کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر نے بتایا کہ ڈیٹا ٹرانزٹ، اسمارٹ گورنمنٹ اور پوسٹل ٹرانزٹ انفراسٹرکچر وغیرہ جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی بات ہوئی ہے۔
اسکے علاوہ ایران کے نجی شعبے نے بھی سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، اس کے استعمال، مواصلاتی انفراسٹرکچر میں درکار مصنوعات کی تیاری اور اس سلسلے میں روس کو درکار ضروریات کو پورا کرنے مشترکہ مصنوعات تیار کرنے کے مقصد سے کچھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔