Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ وفد ایران پہنچ گیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل "ٹی آر مدھن" نے اتوار کے روز وزارت خارجہ میں شنگھائی اور برکس تنظیموں کے کوآرڈینیشن دائریکٹر مہرداد کیائی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیوز/ایران: مہرداد کیائی نے اس موقع پر ٹی آر مدھن کا استقبال کیا اور انہیں اس عہدے کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

مہرداد کیائی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سے اس تنظیم کی اقتصادی گنجائشوں کو بروئے کار لانے کے لیے جلد از جلد ضروری اور خصوصی احکامات جاری کرنے کی درخواست کی۔

ٹی آر مدھن نے بھی ایران کی تجارتی اور اقتصادی تجاویز کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اس عہدے کے تحت وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے معاشی شعبوں کی تقویت کے لیے نئے طریقہ کار متعارف کرائیں گے۔

اس موقع پر شنگھائی تنظیم کے بینکاری کانسرشیئم میں ایرانی بینک کی شمولیت کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

ٹی آر مدھن نے کہا کہ "ایس سی او" کے تمام ارکان ایرانی بینک کی شمولیت کے حامی ہیں جس پر واپس جاتے ہی سیکریٹیریئٹ کو اس موضوع کو آگے بڑھانے اور ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات دی جائيں گی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے اقتصادی امور ٹی آر مدھن ایران کے "کیش ایکسپو 2025" کے معائنے کے لیے ایران آئے ہوئے ہیں۔

ٹیگس