اسلامی تعاون تنظیم ایران کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے، جوتہذیبوں کے اتحاد سے متعلق عالمی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے پر ہیں، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات اور تبادلہ خيال کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اس ملاقات میں غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور علاقے کے دیگر ممالک کے خلاف اس کی جارحیت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے غلط اندازوں اور امریکہ کی حمایت سے ایران پر فوجی جارحیت کا ارتکاب کیا لیکن ایران کی جانب سے اس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے او آئی سی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور دفاع کے لیے تنظیم کے عزم کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران او آئي سی کے مشن، اہداف اور اقدامات کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔