جدید طریقۂ علاج میں ایران کا ایٹمی توانائی کا ادارہ پیش پیش: ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ اس وقت ایران کے طبی شعبے کو پلازما، ریڈیومیڈیسن اور ڈوٹریئم (بھاری ہائیڈروجن) ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جو کہ جدید طریقۂ علاج کے لیے ضروری ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ بڑے اور چھوٹے زخموں کے علاج کے لیے کولڈ پلازما ٹیکنالوجی کی فراہمی ایران کے ایٹمی ادارے کی توسط سے ملک کے طبی شعبے کو کی جا رہی ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ ایران میں اس طریقۂ علاج کے جدید ترین ہونے کے پیش نظر دیگر ملکوں سے بھی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے بتایا کہ پلازماتھیراپی کے ذریعے کینسر اور زخموں کے انفیکشن کا بھی علاج کرنا ممکن ہے۔