Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • دباؤ یا پیشگی شرائط کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے: ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دباؤ ڈال کریا پہلے سے نتیجے کا تعین کرکے کوئی بھی مذاکراتی عمل کامیاب نہیں ہوسکتا ہے

سحرنیوز/ایران:     ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سفارتکاری میں سنجیدہ اور پرعزم ہے کیونکہ ہمیں بین الاقوامی اصولوں کے تحت اپنی منطق اوراپنی سچائی پر یقین ہے ۔ ایران پرعائد شدہ ظالمانہ پابندیوں نیز ایٹمی معاملات کے بارے میں ہمارا موقف واضح اورشفاف ہے جبکہ ہمیں امریکی فریق کے موقف کا بھی بخوبی اندازہ ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے دورے کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایجنسی کے دورے کے لیے کوئی پیشگی شرط نہیں ہے۔ نقصان پہنچنے والی تنصیبات کا دورہ کرنے کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ معائنہ کاری کا کوئی باقاعدہ طریقہ کار آئی اے ای کے چارٹرمیں موجود نہیں ہے۔

 

ٹیگس