آج مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے: جنرل قاآنی
Apr ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
جنرل قاآنی نے کہا ہے کہ آج مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے۔
سحرنیوز/ایران: سحر نیوز کے مطابق قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ آج ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط، منسجم اور متحد ہے۔انہوں نے کہ مزاحمتی محاذ ایک مضبوط، متحد اور منظم طاقت بن چکی ہے۔ صیہونی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ مزاحمت محاذ اور بےگناہ مظلوم عوام پر دباؤ ڈال کر انہیں کمزور یا شکست خوردہ کر سکتی ہے، لیکن یہ اس کی غلط فہمی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
جنرل قاآنی نے مزید کہا کہ مزاحمت کی ثقافت ایسی ہے کہ جتنا زیادہ دباؤ ڈالا جاتا ہے، وہ اتنی ہی مضبوط ہوتی جاتی ہے۔ آج مزاحمت اپنی تاریخ کے کسی بھی دور کے مقابلے میں زیادہ مستحکم اور متحد ہے۔
ٹیگس