ایران کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ایران توانائی کے شعبے میں بریکس کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے۔
ایران اور پاکستان نے غیر قانونی تجارت کو صفر تک پہنچا کر دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری اور قانونی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے بجٹ میں پوائنٹ فائیو فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پانچ جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے خشکسالی کا شکار ہونے والے علاقے سیستان میں پانی میٹھا کرنے کے مشرق وسطی کے سب سے بڑے پروجیکٹ کے افتتاح سے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کا وعدہ پورا ہوا اور میٹھے پانی کی سپلائی میں سرحد پار سے اس علاقے کی وابستگی ختم ہوگئی۔
ایران اور جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے مارچ میں جاری کئے گئے مشترکہ بیان کی بنیاد پر مستقبل میں تعمیری تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے اپنے پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے آسان اور سستی توانائی حاصل کرنے کو پاکستان کا حق قرار دیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ کی موجودگی میں وسطی ایران کے صوبۂ اصفہان میں 10 میگاواٹ کے تحقیقی ری ایکٹر کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ کرار ڈرون طیارے کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے مجید میزائلوں سے لیس کرنے کے علاوہ ایران کے ڈرون یونٹ کی فوجی و دفاعی توانائی میں اضافہ کیا جائے گا۔
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف شعبوں میں، خاص طور سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت اچھی ترقی و پیش رفت کی ہے۔