ایرانی فوجی قیادت کی طرف سے شہید رہبر انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453538-ایرانی_فوجی_قیادت_کی_طرف_سے_شہید_رہبر_انقلاب_اسلامی_کو_خراج_عقیدت
ایرانی فوجی قیادت نے آج جمعہ کو شہید رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
(last modified 2026-07-03T13:42:35+00:00 )
Jul ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • ایرانی فوجی قیادت کی طرف سے شہید رہبر انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت

ایرانی فوجی قیادت نے آج جمعہ کو شہید رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی دوپہر کو مسلح افواج کی قیادت نے تہران کی امام خمینی مصلیٰ عظیم مسجد کے الوداعی ہال میں حاضر ہوکر مجاہد عظیم، سپریم کمانڈر اور رہبر شہید انقلاب کو سلام اور خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر ایران کی مسلح افواج کی مرکزی کمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی، فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی، پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل احمدرضا رادان، قائم مقام وزیر دفاع، فوج کے چیف کوآرڈینیٹر افسر اور متعدد دیگر افسروں اور کمانڈروں نے الوداعی ہال میں حاضر ہوکر شہید آيت العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

فوجی قیادت نے اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے خون سے سینچے گئے راستے پر گامزن رہنے کا عہد اور ملک اور انقلاب کی حفاظت کے لیے مکمل آمادگی کا اعلان کیا۔