ایران کے پہلے فلوٹنگ سولر فارم کی تعمیر کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454822-ایران_کے_پہلے_فلوٹنگ_سولر_فارم_کی_تعمیر_کا_آغاز
ایران کے ساحلی صوبے مازندران کے بابل شہر میں ملک کا پہلا تیرتا ہوا شمسی فارم کی تعمیر کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
(last modified 2026-08-06T12:20:29+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کے پہلے فلوٹنگ سولر فارم کی تعمیر کا آغاز

ایران کے ساحلی صوبے مازندران کے بابل شہر میں ملک کا پہلا تیرتا ہوا شمسی فارم کی تعمیر کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے صوبہ مازندران کے گورنر مہدی یونسی رستمی نے بتایا ہے کہ اس صوبے میں زمین کی قلت کی وجہ سے 1۔2 میگاواٹ پر مشتمل یہ سولر فارم سمندر کے پانی کے اوپر تعمیر کیا جا رہا ہے اور آئندہ ایک ماہ میں اس کا افتتاح ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ اس سلسلے کا پہلا پراجیکٹ ہے اور صوبے کے مختلف حصوں میں اسی طرح کے مزید تیرتے ہوئے شمسی بجلی گھر تعمیر ہوں گے جس سے عام شہریوں کے علاوہ صنعتی مراکز کی بجلی کی ضرورت بھی پوری ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ مازندران ایران کے شمالی حصے میں بحیرہ خزر(کیسپیئن) کے ساحل پر واقع ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel