سڑکوں پر عوام کی عظیم موجودگی کے جاری رہنے پر زور
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈرنے عوام کے نام پیغام میں، مقدس اتحاد کے تحفظ کے ساتھ سڑکوں پر عوام کی عظیم اور پرشکوہ موجودگی جاری رہنے پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کماںڈر، جنرل سید مجید موسوی نے مبعوث ایرانی عوام کی سڑکوں پر موجودگی کی ایک سو بیسویں رات کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرکے اپنے دینی اور ملی فرائض کی ادائیگی پر ملک کے عوام کی قدردانی کی ہے۔
انھوں نےایرانی عوام کے نام اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ "خدا کا درود اور رحمتیں آپ پر نازل ہوں کہ آپ، اپنے دینی اور ملی فرائض کی ادائیگی میں، پہاڑ کی طرح استوار، دریائے خروشاں کی مانند پُرخروش اور بھٹی میں آزمائے ہوئے آہن کی طرح محکم ہیں اور آپ نے دو سو راتوں سے، سڑکوں پر، اپنی اعجاز آفریں، انتھک، دلیرانہ اور دشمن شکن موجودگی جاری رکھ کر شہید امام (خامنہ ای) کے خون ناحق کے انتقام کے مطالبے نیز ولی فقیہ کی اطاعت و پیروی کا تحفظ کیا ہے۔"
جنرل سید مجید موسوی نے مبعوث ایرانی عوام کے نام اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ "ملک، اس کی خودمختاری اور تشخص کے دفاع میں آپ کے شبینہ قیام نے دنیا والوں کو متحیر کردیا اور ملی دانشمندی، اعلیٰ دینی اقدار، ممتاز قومی تہذیب و ثقافت اور ملت ایران کی باعظمت اور برتر ملی شناخت اقوام عالم کے سامنے پیش کردی۔"
انھوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ آپ کی استقامت سے دشمن حیران اور مبہوت ہیں اور دنیا میں آزادی وحریت کے طرفدارآپ کی اس عزت و شرف کی تصدیق کررہے ہیں اور ان کے اندر ظلم و استکبار کے مقابلے میں حتمی فتح مندی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel