Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب کا دوسرا دن اور امام خمینی رح کا عوام کے نام اہم پیغام

امام خمینی رح نے اپنے اس بیانیہ میں کہ جو چھ نکات پر مشتمل تھا ایرانی عوام اور خاص طور پر تہران کے باشندوں کو عمومی مقامات خاص طور پر لائبریریوں، بینکوں اور دیگر حکومتی اور قومی مراکز کی حفاظت پر تاکید کی۔

بارہ فروری ۱۹۷۹ کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح نے ایک بیانیہ صادر کیا۔

امام خمینی رح نے اپنے اس بیانیہ میں کہ جو چھ نکات پر مشتمل تھا ایرانی عوام اور خاص طور پر تہران کے باشندوں کو عمومی مقامات خاص طور پر لائبریریوں، بینکوں اور دیگر حکومتی اور قومی مراکز کی حفاظت پر تاکید کی۔

آپ نے اپنے اس بیانئے میں تاکید کی کہ بظاہر انقلابی لبادہ اوڑھ کر سابقہ شاہی حکومت کے لئے سرگرمیاں انجام دینے والے فرصت طلب افراد کو اس بات کی اجازت نہ دی جائے کہ وہ اس نازک موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

آپ نے مزید فرمایا کہ جن لوگوں کو اسلامی انقلاب کے وزیر اعظم کی جانب سے ذ٘ہ داریاں سونپی گئی ہیں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

جتنی جلدی ہوسکے مسجدوں اور عوامی مراکز میں جمع ہوں اور علمائے کرام اور مقررین کی باتوں کو غور سے سنیں۔

اب جبکہ سیکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے، فوج، سرحدی فورسز وغیرہ عوام سے ملحق ہوچکے ہیں تو عوام کو بھی چاہئے کہ انکی ایک بھائی ہونے کے ناطے حفاظت کریں۔

ٹیگس