Jan ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب کے اہداف و اغراض

ایران کے اسلامی انقلاب کے نہ صرف داخلی اہداف تھے بلکہ اس کے علاقائی اور بین الاقوامی اہداف بھی تھے اور یہ اہداف اور مقصد بھی دوسرے انقلابات سے بہت ہی جدا تھے ۔

 ایران کے اسلامی انقلاب کا پیغام، داخلی سطح پر حریت پسندی، ظلم کی تردید، انصاف و عدالت، خودمختاری اور آزادی کو یقینی بنانے والے ساسی ڈھانچے کی بنیاد رکھنے کے لئے اسلام سے استفادہ کرنا تھا۔

یہ پیغام دنیا کی بہت سی قوموں خاص طور پر کمزور قوموں نے سنا اور تیونس، الجزائر، مغرب، نائجیریا، لبنان، مصر اور بحرین سمیت دنیا کے متعدد ممالک اور علاقوں میں انقلابات آئے اور انقلابات نے کئی ممالک کی حکومتوں کو سرنگوں کر دیا ۔ اسلامی ممالک کے عوام نے ایرانی عوام کے انقلاب سے سبق سیکھتے ہوئے تاریخ رقم کر دی اور اس سے ممالک کی موجودہ حکومتوں اور عالمی طاقتوں کی تشویش میں اضافہ ہو گا کیونکہ اسلامی انقلاب نے مغربی ایشیا کے موجود نظام کے ڈھانچے کے لئے چیلنج پیدا کر دیا ۔  

عالم اسلام کی موجودہ تاریخ میں ایران کے اسلامی انقلاب نے در حقیقت مسلمانوں کو ان شناخت کرانے اور ان کی شناخت کو پھر سے زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اسلامی شناخت گرچہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کا اصل عنصر تھا تاہم دوسرے پہلو سے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی، اس کی عالمی خصوصیات کے مد نظر، عالم اسلام نے متعدد انقلابات آنے اور اسلامی شناخت کو ظاہر کرنے کا سبب بھی بنا ہے ۔

 

ٹیگس