پناہ گزیں، افغان حکومت کے لئے ایک اہم چیلنج ہیں۔ اشرف غنی
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
-
افغانستان کےاشرف غنی
صدر افغانستان نے پناہ گزینوں کےمسئلے کو افغان حکومت کےلئے ایک اہم چیلنج قرار دیتے ہوئے علاقائی ملکوں سے تعاون کی اپیل کی ہے-
افغانستان کے ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی نے، پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے ایگزیکیٹیو ڈائکریکٹر "پدرو کمیساریو افونسو" کے ساتھ ملاقات میں پناہ گزینوں کے مسائل کے جائزے کے لئے علاقائی تعاون کے دائرے میں ایک فریم ورک کے تعین کو بنیادی ضرورت قرار دیا ہے-انہوں نے اس ملاقات میں افغان پناہ گزینوں کے حالات کو بہتر بنانے اور ان کی وطن واپسی کے لئے اس عالمی ادارے کے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا -
افغان پناہ گزینوں اور مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر بیرونی ممالک خاص طور پر ایران اور پاکستان سے واپس لائے جانے کی کوششیں ایسی حالت میں انجام پارہی ہیں کہ بعض رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ روزانہ دو ہزار سے تین ہزار افغان باشندے ملک میں بدامنی اور بے روزگاری کے سبب اپنا گھربار چھوڑ کر دوسرے ملکوں کی طرف جار ہے ہیں-
کابل میں یورپ ، ترکی، ایران اور پاکستان کے سفارتخانوں کے سامنے طولانی صفیں، ملک سے باہر جانے کے لئے افغان مہاجرین کی نئی لہر کی غماز ہیں-
واضح رہے کہ تقریبا ساٹھ لاکھ افغان باشندے مختلف ملکوں میں زندگی گذار رہے ہیں اور ان میں سے سب سے زیادہ ایران اور پاکستان میں مقیم ہیں۔
az26082015