افغانستان: نامعلوم افراد نے ماں بیٹے کو جلا ڈالا
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
-
دہشت گرد گروہ ( فائل فوٹو)
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ماں بیٹے کو جلا دیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ وردک میں ایک خاتون اور اس کے تیرہ سالہ بچے کو نذر آتش کر دیا ہے۔صوبہ وردک کے مقامی حکام نے اس خبر کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے جبکہ صوبہ کے باشندوں نے طالبان کو اس جرم میں ملوث قرار دیا ہے۔