جارجیا میں امریکی فوجی اڈے میں فائرنگ کا ذمہ دار ایک سارجنٹ
امریکی ریاست جارجیا کے فورٹ اسٹیورٹ بیس پر سارجنٹ نے اپنے ساتھی فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق ملٹری بیس پر موجود دیگر فوجیوں نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔
امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے فوجی کی شناخت سارجنٹ کورنیلیس ریڈفورڈ کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی ذاتی پستول سے فائرنگ کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے تمام فوجیوں کو اسپتام منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والا سارجنٹ ڈیوٹی پر تھا اور اسے پہلے کبھی جنگی جگہ میں تعینات نہیں کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی پستول فوج کی طرف سے جاری نہیں کی گئی تھی، تحقیقات جاری ہیں کہ سارجنٹ یہ پستول بیس پر کیسے لایا۔