افغانستان: طالبان کے ایک سو دس عناصر ہلاک
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
-
طالبان گروہ کے عناصر کی ہلاکت ( فائل فوٹو)
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پولیس اورفوج کے آپریشن میں طالبان کے ایک سودس عناصر ہلاک ہوگئے ہیں
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افغانستان میں افغانستان کی فوج کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے دفتر نے ہفتے کے دن ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ جمعے کے دن افغانستان کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے موسی قلعہ پرحملہ کرکے ایک سو دس طالبان کو ہلاک اورچھبیس کو زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں اس گروہ کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے۔
افغانستان کی سیکورٹی فورس کے اہلکار موسی قلعہ کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس علاقے میں امدادی فوج بھی بھیجی گئی ہے۔ موسی قلعہ پر منگل کے دن سے طالبان نے قبضہ کر رکھا ہے۔