Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • افغان فوج اورسیکورٹی حکام   ( فائل فوٹو)
    افغان فوج اورسیکورٹی حکام ( فائل فوٹو)

افغانستان کے صوبے ہلمند کا شہر موسی قلعہ طالبان کے قبضے سے آزاد ہوگیا

جنوبی افغانستان میں صوبہ ہلمند کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ افغان فوج اورسیکورٹی حکام نے طالبان کے خلاف کاروائی کرکے، صوبہ ہلمند کے شہرموسی قلعہ کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-

صوبہ ہلمند میں میوںد کے ایک فوجی عہدیدار محمد رسول زاری نے اس بارے میں کہا کہ موسی قلعہ پراتوارکی صبح کوافغان فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے اپنا کنٹرول سنبھال لیا- انہوں نے کہا کہ اس شہر کو آزاد کرانے کے لئے افغان فوج کی کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں مسلح عناصر ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں-

 واضح رہے کہ گذشہ ہفتے موسی قلعہ پرطالبان نے قبضہ کرلیا تھا- ابھی تک موسی قلعہ کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے سلسلے میں طالبان نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-

 جنوبی افغانستان کے صوبوں منجملہ ہلمند میں ایسی حالت میں جھڑپوں اور حملوں میں شدت آئی ہے کہ افغان فوج اورسیکورٹی کے دستے اس ملک کے شمالی صوبوں میں طالبان کے ساتھ نبرد آزما ہیں-

ٹیگس