پاکستان دہشت گرد گروہوں کا بلاتفریق مقابلہ کرے
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
-
افغان صدرکے ترجمان سید ظفرہاشمی
افغانستان کےصدرنے پاکستان سے دہشت گردگروہوں کا بلاتفریق مقابلہ کرنےکامطالبہ کیا ہے
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان صدرکے ترجمان سید ظفرہاشمی نے کہا ہے کابل حکومت اس بات کی خواہاں ہے کہ اسلام آباد کی حکومت افغان عوام کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے گروہوں کا بلا تفریق مقابلہ کرے۔سید ظفر ہاشمی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی پالیسیوں کے سلسلے میں کابل کا موقف پوری طرح واضح ہے اور پاکستان کو افغانستان کے مطالبے پورے کرنے چاہئیں۔
اس سے قبل افغان حکام نے کہا تھا کہ پاکستان بعض دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ اور بعض کو نظر اندازکررہا ہے۔
افغانستان کی حکومت کے چیف ایگزیکٹو نے حال ہی میں کہا تھا کہ پاکستان نیک نیتی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کررہا ہے۔ ان بیانات کے بعد کابل اسلام آباد تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے۔