شام: شمال مغربی علاقے میں خودکش دھماکہ، تیرہ جاں بحق
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
شام کے شمال مغربی علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاع کے مطابق تیرہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق، داعش کے ایک دہشت گرد نے اتوار کے دن ادلب کے مضافات میں واقع سلقین شہر میں خودکش حملہ کیا جس میں تیرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔شام کے ہیومن رائٹس واچ نے بھی اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے گذشتہ ایک مہینے کے دوران اپنے زیر قبضہ علاقوں میں نوے عام شہریوں کو مختلف بہانوں اور الزامات کے تحت قتل کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ان افراد کے علاوہ اب تک داعش تکفیری عناصر نے شام کے مشرق، مرکز اور شمالی علاقوں میں تین ہزار سے زائد عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔