Nov ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • استکباری طاقتیں کس فورس سے خوفزدہ ہیں؟

عوامی رضاکار فورس بسیج ملت ایران کی عزت و حیثیت اور طاقت و سیکورٹی کا مضبوط ستون ہے۔

سحر نیوز/ ایران: امریکہ اورمغرب نے سیاسی ، اقتصادی اور سماجی میدانوں میں عالم اسلام کو تباہ و برباد کرنے کے لئے ہر کوشش کر کے دیکھ لیا لیکن ان کی کوششیں بسیج اور بسیجی نوجوانوں کی ہوشیاری سے ناکام ہو گئیں اس لئے کہ جہاں بھی بسیجی افکار کار فرما رہے ہیں وہاں دشمن پسپا ہونے پر مجبور ہوا اور دشمن نے جس میدان میں بھی ایران پر دباؤ ڈالا اس میں ایران نے زیادہ ترقی کی۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے عوامی رضاکار فورس بسیج کے بارے میں فرمایا کہ بسیج عوام کے اندر سے سامنے آنے والا اور عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور بسیجی عوام الناس کا ہی حصہ ہوتے ہیں جو عظیم الہی اہداف کے لئے انتھک جذبے سے سرشار، ہراس میدان میں جہاں ان کی ضرورت پڑے، حاضر ہوتے ہیں اور اپنی استعداد کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس راستے میں سامنے آنے والے خطرات سے بھی ڈر و خوف نہیں کھاتے۔

بلاشبہ انقلابی اقدامات کی پیشرفت کے عوامل میں سے ایک ، بسیج مستضعفین یا عوامی رضاکار فورس بسیج ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ ہفتے سے ہفتہ بسیج کا آغاز ہوا اس لئے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ایرانی تاریخ 5 آذر1358 شمسی یعنی 26 نومبر1979 کوعوامی رضاکار فورس بسیج کی تشکیل کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

سحر عالمی نیٹ ورک اس موقع پر دنیا بھر کے حریت پسندوں اور عوامی رضاکار فورس(بسیج) کے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس