Nov ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • پارا چنار میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری، 18 کی موت 30 زخمی

پاکستان کے قبا‏ئلی علاقے پارا چنار میں تازہ جھڑپوں میں کم سے کم اٹھارہ افراد کے مارے جانے اور تیس کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پارا چنار کے شیعہ مسلمانوں کی بسوں پر تکفیری دہشت گردوں کے جمعرات کے حملوں کے بعد کشیدگی پورے علاقے میں پھیل گئی ہے۔ ضلع کرم میں پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد شروع ہونے والی لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

FILE PHOTO

اس رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خود کار اسلحے استعمال کئے ہيں۔ پولیس کے مطابق تازہ جھڑپوں میں کم سے کم اٹھارہ افراد مارے جاچکے ہیں اور تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بھاری اسلحے کے استعمال کے نتیجے میں گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے حالات کا جائزہ لینے کے لئے علاقے میں ایک وفد روانہ کیا تھا لیکن اس وفد کے ہیلی کاپٹر پر بھی فائرنگ کی گئی جس کےبعد یہ وفد معائنہ کئے بغیر واپس آگیا۔

FILE PHOTO

یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو پارا چنار کے شیعہ مسلمانوں کی دو بسوں پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں سو سے زائد بے گناہ شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ اس دہشت گردانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔

ٹیگس