Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • مصر: اخوان المسلمین کے نو اراکین کو سزائے موت
    مصر: اخوان المسلمین کے نو اراکین کو سزائے موت

مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے نو اراکین کو سزائے موت سنائی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے اتوار کے دن اخوان المسلمین کے نو اراکین کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں موت کی سزا سنائی۔

مصر کی اس عدالت نے سنہ دو ہزار تیرہ میں اس وقت کے قانونی صدر محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف تشدد آمیز مظاہروں میں شرکت کرنے کو ان افراد کا جرم قرار دیا۔ عدالت نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کم از کم چودہ افراد کو تین سے دس سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

ٹیگس