Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • اصلاحاتی عمل، آئین کے تحت انجام پانا چاہیے، حیدر العبادی

عراق کے وزیر اعظم نے ملک کے آئین کے مطابق اصلاحات پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے-

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے منگل کے روز صدر فواد معصوم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری سے ملاقات کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ میں منظور شدہ تمام اصلاحات کو آئین کے مطابق انجام دینے کی ضرورت ہے۔

اصلاحاتی عمل پر عمل درآمد اور سیکورٹی کے سلسلے میں ہونے والی اس نشست میں داعش دہشت گرد عناصر سے مقابلے کے لئے صوبہ الانبار اور دیگر علاقوں میں فوج، عوامی رضاکار فورس، مسلح قبائل اور پیشمرگہ ملیشیا کی جدوجہد کو بھی سراہا گیا۔ عراق کے وزیر اعظم، صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے زور دے کر کہا کہ عراق کے اصلاحاتی منصوبے میں معاشی اور مالی مسائل کو ترجیح دی جا رہی ہے اور عوام کو ضروری خدمات کی فوری فراہمی عراق کی حکومت کے بنیادی منصوبوں میں شامل ہے۔

ٹیگس