Sep ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • لبنان میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والا داعش کا سرغنہ ہلاک

عراقی کاؤنٹر ٹیررازم ادارے نے شام میں داعش کے سرغنہ کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی انسداد دہشت گردی ادارے نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ عمر عبدالقادر بسام، جوعبدالرحمٰن الحلبی کے نام سے مشہور تھا اور جو داعش کے سرکردہ دہشتگردوں میں شمار ہوتا تھا شام کی سرزمین میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق الحلبی غیر ملکی آپریشنز اور کمیونیکیشن کے سربراہ کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ داعش دہشت گرد گروہ کی منصوبہ بندی اور نگرانی کے ذمہ دار تھے۔ وہ  2013 میں بیروت میں ایرانی سفارت خانے میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی اور یورپ و امریکہ میں دیگر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے میں براہ راست ملوث تھا۔

19نومبر 2013 کو دو تکفیری خودکش حملہ آوروں نے بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا اور سفارت خانے کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں ثقافتی مشیر حجت الاسلام والمسلمین ابراہیم انصاری سمیت 23 افراد شہید اور 146 زخمی ہو گئے۔ اس وقت القاعدہ سے وابستہ تکفیری دہشتگرد گروہ عبداللہ عزام نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ٹیگس