Nov ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے گروپ میں، فیفا کا باضابطہ اعلان

فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی سے 10 روز قبل، فیفا نے ابتدائي گروپنگ کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ابتدائی گروپنگ (پاٹ) کے مطابق، کینیڈا، میکسیکو، امریکہ، اسپین، آرجنٹینا، فرانس، برطانیہ، برازیل، پرتگال، ہالینڈ، بیلجیم اور جرمنی پہلے گروپ میں ہیں جبکہ ایران، کروئیشیا، مراکش، کولمبیا، یوروگوئے، سوئٹزرلینڈ، جاپان، سینیگال، ایران، جنوبی کوریا، ایکواڈور، آسٹریا اور اسٹریلیا کا نام دوسرے گروپ میں ہے۔ تیسرے گروپ کا بھی تعین ہوگا ہے تاہم چوتھے گروپ میں پلے آف مقابلوں میں جیتنے والے شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سال سے 48 ٹیمیں ورلڈ کپ کی دوڑ میں آمنے سامنے آئیں گی جبکہ گزشتہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ان کی تعداد 36 ہوتی تھی۔

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس