Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • داعش کے درد ناک جرائم کا ایک منظر
    داعش کے درد ناک جرائم کا ایک منظر

شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے اپنی نام نہاد " اسلامی پولیس" کے سرغنے کو ہلاک کر دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے داخلی اختلافات میں شدت پیدا ہونے کے بعد دہشت گردوں نے داعش کی نام نہاد اسلامی پولیس کے سرغنے کو رقہ شہر کے دوار الدلہ اسکوائر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

دوسری جانب دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے شام کے تاریخی آثار اور عمارتوں کے انہدام کے بعد جمعے کے دن تدمر شہر میں ایسے قبرستان دھماکوں سے منہدم کر دیئے ہیں جو ٹاوروں اور برجوں کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے۔

دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے اس سے قبل تاریخی شہر تدمر میں محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ اور ماہر آثار قدیمہ خالد الاسعد کو موت کے گھاٹ اتار کر ان کی لاش اس شہر کے بڑے اسکوائر میں ایک ستون پر لٹکا دی تھی۔ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے شام میں اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ مئی کے مہینے میں تدمر شہر پر قبضہ کر لیا اور اس کے بہت سے تاریخی آثار اور عمارتوں کو منہدم کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ تدمر شہر ایک ایسا تاریخی شہر ہے جس کا اندراج یونیسکو کے تاریخی آثار کی فہرست میں ہو چکا  ہے۔

ٹیگس