Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • داعش میں آنے کا راستہ ہے جانے کا نہیں!
    داعش میں آنے کا راستہ ہے جانے کا نہیں!

مصرکے دارالافتاء نے اعلان کیا ہے کہ داعش اپنے دہشت گردوں کو بھاگنے سے روکنے کے لئے ان کے بچوں کو اپنے کنٹرول میں رکھتا ہے-

المصریون ویب سائٹ نے تکفیری فتؤوں کی فیکٹری دارالافتاء مصرکے حوالے سے لکھا ہے کہ داعش گروہ، میدان جنگ سے اپنے دہشت گردوں کو بھاگنے سے روکنے کے لئے ان کے بچوں کو ایک مخصوص مقام پر رکھ کران پرکڑی نظررکھتا ہے- 

مصرکے دارالافتاء نے کہا ہے کہ داعش اپنے افراد کے اثاثے بھی ضبط کرلیتا ہے تاکہ انھیں میدان جنگ میں رکے رہنے پر مجبورکرے اوران کے اجتماعی فرارکو روک سکے-

 مصرکے دارالافتاء نے مزید کہا ہے کہ داعش نے عراق میں اپنے دسیوں افراد کو تختہ دارپرلٹکا کریہ ثابت کردیا ہے کہ اس گروہ سے جدا ہونے کا راستہ صرف موت ہے-
 داعش نے ابھی حال ہی میں عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی میں فوج سے ہونے والی لڑائی میں بھاگنے والے اپنے پچاس دہشت گردوں کو گولی مارکرقتل کردیا تھا-

مصر کے دارالافتاء نے مزید کہا کہ داعش میں شامل ہونے کا راستہ، یکطرفہ ہے اور اس سے واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے- 

مذکورہ مرکز نے اعلان کیا ہے کہ داعش گروہ اپنے افراد کو شہری اور دیہی علاقوں میں آزادی کے ساتھ رفت و آمد کی اجازت بھی نہیں دیتا اورجوافراد شہروں اوردیہاتوں میں آنا جانا چاہتے ہیں، ان کے پاس اس کا اجازت نامہ ہونا لازمی ہوتا ہے-

ٹیگس